ETV Bharat / international

عالمی چیلنجز سے نمٹنے کی ضرورت: عالمی رہنما

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں سیشن کے صدر وولکا بوزکر نے کہا کہ 'کثیرالجہتی مذاکرہ واحد راستہ نہیں بلکہ ضرورت ہے اور اس کے ذریعے ہم بہتر اور زیادہ طاقتور ماحول بنا سکتے ہیں۔ ہمیں مؤثر اور جوابدہ تنظیم کے طور پر اقوام متحدہ کی حمایت کیے جانے کی ضرورت ہے'۔

d
d
author img

By

Published : Sep 22, 2020, 8:12 PM IST

عالمی رہنماؤں نے کثیرالجہتی مذاکرات کے ذریعے عالمی چیلنجز سے نمٹنے اور اقوام متحدہ کی حمایت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے 75 ویں سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیلجنز سے قدیم ڈھانچوں سے نہیں لڑا جا سکتا ہے اور معاصر دنیا میں کثیر الجہتی مذاکرات کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'اس دنیا کو بہتر بنانے میں اقوام متحدہ کی حصہ داری ہے۔ انہوں نے کہا آج کی باہمی دنیا میں رابطہ کاری کے لیے ہمیں ایک اصلاحی کثیرالجہتی مذاکرے کی ضرورت ہے جو فی الحال وقت کی سچائی کو ظاہر کرتا ہو، جو تمام فریق (اسٹیک ہولڈر) کو آواز دے، موجودہ چیلنجز پر بات کرے اور انسانی بہبود پر توجہ مرکوز کرنے میں کامیاب ہو سکے'۔

نریندر مودی نے کہا کہ 'اقوام متحدہ نے انھیں منظوری دی جنہوں نے اقوام متحدہ کے معیار پر کھرے اترتے ہوئے امن کا ایلچی بن کر کام کیا۔ انہوں نے امن کی کوششوں کے لیے بھارت کی حصہ داری کا بھی ذکر کیا'۔

جنوبی افریقہ کے صدر سیرل راما پھوسا نے اقوام متحد کی اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صحت بحران، بین الاقوامی جرائم، جد وجہد اور جنگ، موسمیاتی تبدیلی، مہاجر اور قدرتی آفات جیسے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا اور اس سمت میں اقوام متحدہ کی حمایت کیے جانے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ کثیرالجہتی مذاکرے کے ذریعے ہی ممکن ہے تاکہ ہر کسی کے مفاد کے مد نظر لائحہ عمل کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔

کولمبیا کے صدر ایوان ڈُک نے اپنے خطاب میں بین الاقوامی تعاون پر زور دیا۔ انہوں نے کہا ایک عالمی بحران کے لیے عالمی حل کی ضرورت ہے لہٰذا محض کثیرالجہتی مذاکرہ، بین الاقوامی تعاون اور بین الاقوامی انتظامیہ کے ذریعے ہی ہم اس وبا کے سنگین نتائج کو کم کر سکتے ہیں اور بہتر دنیا بنا سکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں سیشن کے صدر وولکا بوزکر نے کہا کہ 'کثیرالجہتی مذاکرہ واحد راستہ نہیں بلکہ ضرورت ہے اور اس کے ذریعے ہم بہتر اور زیادہ طاقتور ماحول بنا سکتے ہیں۔ ہمیں مؤثر اور جوابدہ تنظیم کے طور پر اقوام متحدہ کی حمایت کیے جانے کی ضرورت ہے'۔

یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل نے کہا کہ دنیا کو کثیر الجہتی مذاکرہ اور پوری دنیا کے عوام کے لیے ایک مضبوط اور مؤثر اقوام متحدہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا میں یورپی یونین کی جانب سے کثیرالجہتی مذاکرے کے عزم کے تئیں پابند عہد ہونے کا اظہار کرتا ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.