ETV Bharat / international

چین میں تعینات جرمن سفیر کا انتقال

ڈاکٹر جان ہیکر اگست میں چین میں سفیر بناکر بھیجے گئے۔ اس سے قبل وہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے مشیر خارجہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

German Ambassador to China dies
German Ambassador to China dies
author img

By

Published : Sep 6, 2021, 1:27 PM IST

چین میں حال ہی میں تعینات کئے گئے جرمن سفیر جان ہیکر کا انتقال ہوگیا۔

جرمن وفاقی دفتر خارجہ نے پیر کی صبح ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ انتہائی دکھ اور مایوسی کے ساتھ ہمیں یہ بتانا پڑرہا ہے کہ چین میں جرمن سفیر پروفیسر ڈاکٹر جان ہیکر کے اچانک انتقال کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی ہے۔

ان کی عمر 54 سال تھی۔ دکھ کی اس گھڑی میں ہماری تعزیت ان کے خاندان اور قریبی لوگوں کے ساتھ ہے۔

بیان میں موت کی وجہ یا جگہ سمیت مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: جرمنی نے افغانستان میں اپنا سفارت خانہ بند کردیا

ڈاکٹر جان ہیکر اگست میں چین میں سفیر بناکر بھیجے گئے۔ اس سے قبل وہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے مشیر خارجہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.