ETV Bharat / international

رواں برس حج کی سعادت سے محروم غزہ کا ایک جوڑا - غزہ

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق 10 ہزار سے بھی کم افراد رواں برس حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔ سنہ 1932 سے سعودی عرب کی بنیاد پڑنے کے بعد اس نوعیت کا یہ پہلا حج ہو گا۔

sdf
dfs
author img

By

Published : Jul 28, 2020, 10:48 PM IST

کورونا وائرس کے سبب سعودی عرب کے محدود پیمانے پر حج کے فیصلے کے بعد دنیا بھر کے لاکھوں عازمین حج کے چہرے مایوسی کا شکار ہو گئے۔

ویڈیو

رواں برس حج کی سعادت سے محروم رہ جانے والے غزہ کے ایک جوڑے نے اپنا درد بیان کرتے ہوئے انتہائی مایوسی کا اظہار کیا اور اب ان کے لیے حج کے مناسک کو سوائے ٹی وی پر دیکھنے کے کوئی چارہ نہیں رہ گیا ہے۔

حج کی سعادت سے محرم رہ جانے والے فلسطینی مسلمان فواد ابو صفی نے بتایا کہ 'یقینا ہمارے لیے مایوسی اور تکلیف کی بات ہے۔ ہم خود کو سفر حج کے لیے تیار کر رہے تھے، تبھی اچانک خبر ملی کی ہمارا سفر منسوخ ہو گیا ہے'۔

ان کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ 'ہمیں کورونا وائرس کے بارے میں پتہ تھا، لیکن یہ امید ہر گز نہیں تھی کہ سعودی عرب ہوائے اڈے بند کر دے گا اور رواں برس کا حج سیزن ہی منسوخ کر دے گا'۔

واضح رہے کہ اس سے قبل تقریبا 25 لاکھ سے زائد عازمین خانہ کعبہ کا رخ کیا کرتے تھے، لیکن سعودی حکومت نے رواں برس انتہائی محدود پیمانے پر حج کی سرگرمیوں کی اجازت دی ہے۔

اس طرح سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق 10 ہزار سے بھی کم افراد رواں برس حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔ سنہ 1932 سے سعودی عرب کی بنیاد پڑنے کے بعد اس نوعیت کا یہ پہلا حج ہو گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.