پیر کو صبح 10 بج کر 12 منٹ پر کراچی میں واقع پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے دوران ہلاک ہونے والے سکوریٹی اہلکار افتخار وحید کی نماز جنازہ ادا کی گئی اور انہیں سپرد خاک کیا گیا۔
ڈیوٹی تعیناتی کے دوران جان دینے والے افتخار وحید کی عمر 60 برس تھی اور وہ یکم جولائی یعنی محض 2 روز بعد ہی ریٹائر ہونے والے تھے۔
واضح رہے کہ پاکستانی شہر کراچی میں پیر کے روز چار عسکریت پسندوں نے اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کیا تھا، جس میں مبینہ طور پر چار حملہ آوروں سمیت 9 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
حملے میں سیکیورٹی فورسز کے دو دیگر اہلکار بھی ہلاک ہوگئے۔