ETV Bharat / international

مریم نواز سمیت اپوزیشن رہنماؤں پر ایف آر آئی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سمیت اعلی رہنماؤں کے خلاف کووڈ- 19 سے متعلق حکومتی رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرکے اتوار کے روز عوامی جلسہ کرنے کے سبب ایف آئی آر (ایف آر آئی) درج کی گئی ہے۔

FRI on opposition leaders including Maryam Nawaz
مریم نواز سمیت اپوزیشن رہنماؤں پر ایف آر آئی
author img

By

Published : Dec 15, 2020, 10:16 PM IST

گریٹر اقبال پارک کے سیکیورٹی انچارج محمد ضمیر کی شکایت کی بنیاد پرمنگل کے روز لاہور کے لاری اڈہ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر (ایف آر آئی) درج کی گئی ہے۔ ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا تھا کہ کووڈ 19 کے سیکیورٹی خطرات اور بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر لاہور کے ڈپٹی کمشنر نے ریلی کی منظوری سے انکار کرنے کے باوجود ریلی نکالی تھی۔

ایف آر آئی میں مریم نواز کے علاوہ احسن اقبال ، شاہد خاقان عباسی ، خواجہ آصف ، مریم اورنگزیب ، رانا ثناء اللہ ، ایاز صادق ، طلال چودھری ، خواجہ سعد رفیق اور عظمی بخاری ، جاوید ہاشمی سمیت مسلم لیگ ن کے دیگر سو سے زائد اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف بھی معاملہ درج کیا گیا ہے۔

لاہور میں مینار پاکستان میں حزب اختلاف کی 11 جماعتوں کی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (PDM) کا یہ چھٹا اجلاس تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.