افعانستان میں طالبان اور افغان فوج کے مابین تازہ جھڑپوں کے نتیجے میں متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔
افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار اور مشرقی صوبہ ننگرہار میں افغان فوج اور طالبان کے مابین ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم چھ ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
افغان فوج کے 205 ویں اٹل کور کے ترجمان خواجہ یحییٰ علوی نے بتایا ہے کہ 'آج صبح طالبان نے صوبہ قندہار کے میوند ضلع میں متعدد سیکیورٹی چوکیوں پر حملہ کیا'۔
فوجی عہدیدار کے مطابق یہ حملہ افغان فضائیہ نے ناکام کیا۔ فضائی حملوں میں چھ طالبان ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ طالبان کا کچھ سامان بھی تباہ کردیا گیا تھا۔
گورنر کے ترجمان عطا اللہ خوگیانی نے بتایا ہے کہ ننگرہار کے ضلع شیرزاد کے زوجان قلعہ کے علاقے میں ایک الگ جھڑپ ہوئی۔
طالبان نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔