فرانس نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بھارت کی کوششوں کو مضبوط کرنے کے لیے 120 وینٹی لیٹر اور ایک لاکھ ٹیسٹ کٹ دیے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ فرانس کے صدر صدر امینیول میکرون نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط بھی لکھا ہے جس میں انہوں نے اس مشکل وقت میں فرانس کی بھارت کے تئیں یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ بھارت فرانس اسٹریٹجک شراکت داری کورونا وبا کے بعد مزید اہم ہوگی بالخصوص انسانی تعاون کے شعبے میں۔
ذرائع نے بتایا کہ کورونا وبا کے وقت جس طرح سے بھارت نے مختصر مدتی نوٹس پر فرانس کو فوراً دواؤں کی سپلائی کی تھی، اسی طرح سے فرانس نے بھی اسی طرح کے جذبات کو ظاہر کرتے ہوئے 50 اوسیرِس وینٹی لیٹر، 50 یوویل 830 وینٹی لیٹر، 50 ہزار سورولوجیکل ٹیسٹ کٹ اور 50 ہزار ناک اور گلے سے سیمپل لینے والی کٹ دی ہیں۔ یہ سامان بھارتی ریڈکراس سوسائٹی اور آئی سی ایم آر کے ذریعے سے دی جائیں گی۔