ETV Bharat / international

پاکستان: سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی میں چار شدت پسند ہلاک - دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع

شدت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔

quetta
quetta
author img

By

Published : Jun 18, 2021, 9:58 AM IST

پاکستان کے صوبے بلوجستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے مارواڑ میں سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 شدت پسند مارے گئے جبکہ 6 فرار ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کوئٹہ کے مطابق کوئٹہ سے ملحقہ علاقے مارواڑ میں سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 شدت پسند مارے گئے جبکہ ان کے 6 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق شدت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا، کئی گھنٹے جاری رہنے والے آپریشن کے بعد شدت پسندوں کے زیر استعمال کمپاؤنڈ کی تلاشی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ کمپاونڈ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ ترجمان کے مطابق شدت پسند گزشتہ ایک ماہ سے فورسز پر حملوں میں ملوث رہے ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.