ETV Bharat / international

پاکستان افغانستان سرحد پر شدت پسندوں کے حملے میں چار پاکستانی فوجی ہلاک - etv bharat urdu

پاکستانی فوج کے اہلکار بلوچستان کے ضلع ژوب میں افغانستان کے ساتھ منسلک سرحد پر باڑ لگانے کا کام کر رہے تھے۔ ژوب کی سرحد افغان صوبے پکتیکا سے ملتی ہے۔

Pakistan-Afghanistan border
Pakistan-Afghanistan border
author img

By

Published : May 5, 2021, 10:12 PM IST

پاک افغان سرحد پر آج افغانستان کی جانب سے شدت پسندوں کے ایک حملے میں چار پاکستانی فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ اس دوران مزید چھ فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔

میڈیا کے ذرائع نے پاکستانی فوج کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پاکستانی فوج کے متاثرہ اہلکار بلوچستان کے ضلع ژوب میں افغانستان کے ساتھ منسلک سرحد پر باڑ لگانے کا کام کر رہے تھے۔ ژوب کی سرحد افغان صوبے پکتیکا سے ملتی ہے۔

پاکستان کا کہنا ہے کہ افغانستان کے ساتھ پچیس سو کلو میٹر طویل سرحد پر باڑ لگائی جارہی ہے تاکہ ممکنہ طور پر عسکریت پسندوں کی کارروائیوں کو روکا جا سکے۔ تاہم افغانستان اس عمل کی تائید نہیں کرتا۔ کابل حکومت کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے سے کئی خاندان تقسیم ہوجائیں گے اور انہیں ایک دوسرے سے ملاقات کرنے میں مشکلات درپیش آئیں گی۔

پاک افغان سرحد پر دونوں ممالک کی سکیورٹی فورسز کے مابین کشیدگی کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔ گزشتہ سال جولائی میں کم از کم بائیس افراد اس لیے ہلاک ہو گئے کیوں کہ بہت زیادہ تعداد میں لوگوں نے پاکستان سے افغانستان جانے کی کوشش کی تھی۔ اس دوران افغان اور پاکستانی فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.