سرکاری ذرائع نے افغانستان کے شمالی جاجان صوبے میں سلامتی فورسز کی مہم کے دوران چار طالبان کے ہلاک جبکہ 10 افراد کے زخمی ہونے کا دعوی کیا ہے۔
صوبائی حکومت کے ایک افسر عبدالمعروف اجار نے بتایا کہ یہ مہم منگل کو شروع ہوئی تھی اور اس کا مقصد جاجان صوبہ کے خانقاہ اور فیاب آباد اضلاع میں طالبان کا صفایا کرنا تھا۔
اس مہم کو شاہین۔220 کا نام دیا گیا ہے اور اس میں اب تک ان دونوں اضلاع میں طالبان کے قبضے والے پانچ علاقوں کو آزاد کرایا گیا ہے۔ حالانکہ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اس میں کتنے سلامتی فورسز کے اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔