پاکستانی پولیس کے انسداد دہشت گردی محکمہ (سی ٹی ڈی ) صوبہ پنجاب کے بہاولپور ضلع میں داعش (آئی ایس ) کے چار شدت پسندوں کو ہلاک کردیا۔
سی ڈی ڈی کے ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر سلامتی دستوں نے اتوار کو علی الصبح بہاولپور کے اعظم چوک علاقہ کے پاس جنگل میں کارروائی کی ۔
مڈبھیڑ میں کم سے کم چار شدت پسند ہلاک ہوئے جبکہ دیگر وہاں سے فرار ہوگئے ۔ترجمان نے کہاکہ یہ چاروں شدت پسند پاکستانی تھے اور داعش کے لیے کام کرتے تھے ۔انھوں نے کہاکہ یہ لوگ کسی مذہبی مقام پر دہشت گردانہ حملہ کا منصوبہ بنارہے تھے ۔
پولیس کو جائے وقوعہ سے خودکار رائفل ، ہزاروں گولیاں ، دستی بم اور دیگر ہتھیار برآمد ہوئے ہیں ۔مفررور شدت پسندوں کی تلاش کے لیے پولیس نے مہم شروع کردی ہے ۔