ETV Bharat / international

Kabul blast: کابل میں دھماکے میں 4 شہری ہلاک - ای ٹی وی بھارت اردوا

افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا کے بعد طالبان نے بڑے پیمانے پر پرتشدد سرگرمیوں کو انجام دیا ہے۔

four civilians killed in kabul blast
four civilians killed in kabul blast
author img

By

Published : Jul 13, 2021, 9:46 PM IST

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے پولیس ڈسٹرکٹ اول میں منگل کے روز ہونے والے ایک دھماکے میں چار شہری ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔

کابل پولیس کے ترجمان فردوس فرمان نے بتایا کہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق 2:50 بجے پی ڈی 1 کی میونڈ اسٹریٹ پر سر چوک کے علاقے میں ہوا۔

دھماکے کی تفصیلات کا پتہ نہیں چل سکا اور یہ بھی انکشاف نہیں کیا گیا کہ حملے کا نشانہ کون تھا۔

فردوس فرمان نے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان کا افغانستان کے 85 فیصد علاقہ پر قبضہ کا دعویٰ

واضح رہے کہ افغانستان سے امریکی اور نیٹو فوج کے انخلا کے بعد طالبان نے بڑے پیمانے پر پرتشدد سرگرمیاں انجام دینا شروع کردیا ہے۔ تنظیم کا دعویٰ ہے کہ اس نے ملک کی 85 فیصد سے زیادہ اراضی پر قبضہ کرلیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.