بنگلہ دیش میں پھنسے 161 کشمیری طلباء وطن واپس - بنگلہ دیش سے کشمیر واپس لانے
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن کے سبب بنگلہ دیش میں پھنسے ہوئے کشمیری طلباء کا دوسرا قافلہ آج سرینگر پہنچ گیا ہے-
بنگلہ دیش میں پھنسے 161 کشمیری طلباء کشمیر پہنچے
161 طلباء پر مشتمل اس گروپ کو منگل کے روز بنگلہ دیش سے واپس سرینگر لایا گیا مذکورہ طلباء پر مشتمل فلائٹ سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لینڈ کرگئی جس کے بعد انہیں وہاں سے اتار کر اسکریننگ کرکے انتظامی قرنطینہ کے لئے روانہ کیا گیا۔
خیال رہے اس سے قبل بھی بنگلہ دیش میں قریب 168 میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو سرینگر پہنچایا گیا ہے-
ایک سرکاری عہدیدار نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کہ سرینگر پہنچنے والے تمام طلباء میڈیکل کے طالب علم ہیں جبکہ دیگر طلباء کواگلے ہفتے نئی پروازوں میں وادی واپس لایا جائے گا-
انہوں نے بتایا کہ حکومت نے انہیں بلا تاخیر بنگلہ دیش سے کشمیر واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سے قبل طلباء نے وادی میں واپسی کی کوشش کی تھی لیکن بھارت میں تمام بین الاقوامی اور ملکی پروازوں کی معطلی کے سبب واپس نہیں آ پا رہے تھے -
سرینگر کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے مذکورہ طلباء کا اپنے آبائی وطن واپس پہنچنے پر انہیں خیر مقدم کیا ہے-