ETV Bharat / international

Five promises the Taliban have made: طالبان کے پانچ وعدے - afghanistan taliban five promises

کابل میں طالبان Taliban کے کنٹرول کے بعد پوری دنیا میں طالبان کو لے کر بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی درمیان طالبان نے افغان عوام اور عالمی برادری سے پانچ وعدے کیے ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں: خواتین کے حقوق کا وعدہ، عام معافی کا اعلان، سفارت خانوں اور غیرملکی تنظیموں کی حفاظت، افغان سرزمین دیگر ممالک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی اور انسداد منشیات کا وعدہ۔

Five promises the Taliban have made in Afghanistan
افغانستان سے متعلق طالبان کے پانچ وعدے
author img

By

Published : Aug 19, 2021, 10:44 PM IST

کابل پر 20 برس بعد ایک بار پھر طالبان Taliban کے قبضے نے افغان شہریوں اور عالمی برادری کے ذہنوں میں نئے سوالات کھڑے کردیے ہیں کہ آیا طالبان اپنے سابقہ دور اقتدار کی طرح سخت پابندیاں عائد کریں گے یا اس بار وہ نئے اور دنیا کے لیے قدرے قابل قبول مثبت روپ میں نظر آئیں گے۔

خبروں کے مطابق طالبان کی جانب سے افغان عوام اور عالمی برادری سے درج ذیل 5 وعدے کیے گئے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ انہیں کس طرح پورا کرتے ہیں۔

  • خواتین کے حقوق کا وعدہ

17 اگست کو پہلی بار منظر عام پر آنے والے افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہاکہ طالبان Taliban خواتین کو شریعت کی روشنی میں ان کے حقوق کی فراہمی کے لیے پرعزم ہیں، خواتین کام اور تعلیم حاصل کرسکیں گی۔ جنگ کے خاتمے کا اعلان، طالبان کا عالمی برادری کے ساتھ مل کر چلنے کی خواہش کا اظہار۔

  • عام معافی کا اعلان

طالبان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ فوج اور پولیس سمیت دیگر سرکاری اہلکاروں سمیت اپنے خلاف لڑنے والے تمام افراد کو معاف کرتے ہیں۔

  • سفارت خانوں اور غیرملکی تنظیموں کی حفاظت

طالبان کی جانب سے دیگر ممالک کی حکومتوں کو یقین دلایا گیا ہے کہ افغانستان میں ان کے سفارت خانے، سفارتی عملہ اور نجی و سرکاری تنظیمیں محفوظ رہیں گی۔

ایک روسی سفارتی اہلکار کا کہنا ہے کہ سابقہ انتظامیہ کے مقابلے میں افغانستان میں امن و امان کی صورتحال اب پہلے سے کہیں بہتر ہے۔

  • افغان سرزمین دیگر ممالک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی

دوحہ میں ہونے والے امن معاہدے کا بنیادی اور سب سے اہم نکتہ یہ تھا کہ امریکی اور اتحادی افواج کے انخلا کے بعد دہشت گرد تنظیموں کو افغانستان کی سرزمین استعمال نہیں کرنے دی جائے گی۔

طالبان کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ وہ اپنے وعدے کو پورا کرتے ہوئے افغان سرزمین کو کسی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

  • انسداد منشیات کا وعدہ

طالبان نے وعدہ کیا ہے کہ وہ افغانستان میں افیون کی کاشت پر پابندی لگائیں گے اور منشیات کی فیکٹریاں بند کروائیں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.