افغانستان کے مشرقی صوبے لوگار میں طالبان شدت پسندوں کے حملے میں 5 پولیس اہلکاروں کی موت ہوگئی۔
افغان ٹولو نیوز براڈ کاسٹر نے جمعرات کے روز سکیورٹی فورسز کے حوالے سے بتایا کہ بدھ کی رات شدت پسندوں نے صوبے کے دارالحکومت پولِ عالم میں سکیورٹی چوکی پر حملہ کیا۔ اس حملے میں پانچ پولیس افسران ہلاک ہوگئے۔ طالبان نے ابھی تک اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
گذشتہ ستمبر میں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کابل - طالبان امن مذاکرات کے باوجود ملک میں سلامتی کی صورتحال کشیدہ ہے۔
(یو این آئی)