قومی صحت کمیشن نے اتوار کے روز کہا کہ پانچ نئے معاملات میں سے دو باہر سے ہیں۔ چین کے باہر سے کل 1700 افراد میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
چین میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی تعداد بڑھ کر82947 ہوگئی ہے۔ جبکہ اس بیماری کے باعث 4633 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اس کے علاوہ 78227 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
گزشتہ ہفتے کے آخر میں شمال مشرقی صوبہ جلین میں مقامی گروپ کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ اس کے بعد صوبہ میں ضلع شولان کو ایک اعلیٰ خطرے والا علاقہ قرار دیا گیا۔
وہیں شہر میں حال ہی میں 12 سے زائد معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے، جبکہ جلین میں 120 سے زائد مقامی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔