ETV Bharat / international

پاکستان میں سڑک حادثہ، پانچ افراد ہلاک، دو زخمی - اس حادثے میں زخمی دونوں افراد کی حالت نازک ہے

پاکستان کے شمالی وزیرستان میں ایک سڑک حادثہ میں کم از کم پانچ افراد کے ہلاک اور دو دیگر کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

five killed, two injured in road accident in pakistan
پاکستان میں سڑک حادثہ، پانچ افراد ہلاک، دو زخمی
author img

By

Published : Feb 10, 2021, 8:33 PM IST

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ میں شمال مشرق کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں ایک ایمبولنس اور ڈمپر کی ٹکر میں کم از کم پانچ افراد کی موت ہوگئی اور دو دیگر افراد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ شمالی وزیرستان میں سئیدگی کے پاس ہوا۔ اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس، راحت اور بچاؤ اہلکار موقع پر پہنچے اور ہلاک ہوئے افراد اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں: چینی اور بھارتی فوج کا مشرقی لداخ سے پیچھے ہٹنے کا عمل شروع: چینی وزارت دفاع

ایک افسر نے میڈیا کو بتایا کہ حادثہ کے وقت ایمبولنس میران شاہ سے ایک دل کے مریض کو لے کر ضلع بَنُّو جا رہی تھی۔

صحت اہلکاروں کا ماننا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ اس حادثے میں زخمی دونوں افراد کی حالت نازک ہے۔ ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ ایمبولنس ڈرائیور تیز رفتار میں گاڑی چلا رہا تھا جس کے سبب یہ حادثہ ہوا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.