ETV Bharat / international

ویتنام میں سیلاب کے سبب پانچ لوگوں کی موت، چھ لاپتہ - راکانگ اور ہوآنگ ہوا

مقامی انتظامیہ نے کانگ ٹرائی کے ڈراکانگ اور ہوآنگ ہوا پہاڑی ضلع سے اب تک 1600 خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔

five killed, six missing in vietnam floods
ویتنام میں سیلاب کے سبب پانچ لوگوں کی موت، چھ لاپتہ
author img

By

Published : Oct 11, 2020, 11:25 AM IST

ویتنام کے وسطی اور شمالی خطے میں بھاری بارش کے بعد آئے سیلاب کی زد میں آنے سے کم از کم پانچ لوگوں کی موت اور چھ دیگر لاپتہ ہوگئے۔

خبررساں ایجنسی نے افسران کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور روک تھام کے لئے بنائی گئی مرکزی کمیٹی اس ضمن میں متحرک ہے۔

مرکزی کمیٹی کے مطابق دو لوگوں کی موت شمالی صوبے لاؤ کے، دو کی مرکزی زیلائی صوبے میں اور ایک شخص کی موت مرکزی کانگ ٹرائی صوبے میں ہوئی۔

مقامی انتظامیہ نے کانگ ٹرائی کے ڈراکانگ اور ہوآنگ ہوا پہاڑی ضلع سے اب تک 1600 کنبوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔

اس دوران افسران نے چھ دیگر لوگوں کی سیلاب میں لاپتہ ہونے کی رپورٹ بھی درج کی ہے۔

واضح رہے کہ ویتنام کے وسطی علاقے میں آئے سیلاب سے کل 33 ہزار گھر سیلاب میں ڈوب گئے ہیں جس میں سے کانگ بنہ صوبے میں 13 ہزار، کانگ تری صوبے میں تقریباً 18 ہزار اور تھوا تھیئن ہیو میں 2000 مکانا بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.