ترکی کی ایک عدالت نے ایک انٹیلی سروس سے متعلق خفیہ اطلاعات کو افشاء کرنے پر 5 صحافیوں کو قید کی سزا سنائی ہے۔
ترک میڈیا نے بتایا کہ او ڈی ٹی وی براڈ کاسٹر کے صحافیوں بارس ٹیرکوگلو، ہلیا کیلنس، ایرین ائکنسی، بارس پہلیون اور یینی یاسم اخبار کے فرحت سیلک، آئیدین کیسر اور ینیکیگ اخبار سے ارک ایکرر اور مورت اگیریل نے قومی خفیہ تنظیم کے ملازمین کے عرفی نام شائع کئے جو لیبا میں مارے گئے ہیں۔
اسی سلسلے میں استنبول کے سرکاری پراسیکیوٹر کے دفتر نے صحافیوں کے خلاف مجرمانہ کارروائی کی۔
سوزسو اخبار کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے بدھ کو ٹرکوگلو اور ایکنسی کو بری کردیا، پہلیون اور کیلنس کو تین سال اور 9 ماہ کی قید کی سزا سنائی گئی اور اگیریل، سیلک اور کیسر کو چار سال اور 8 ماہ کی قید کی سزا سنائی۔
پہلیون، کیلنس ور اگیریل کو پیرول پر رہا کردیا گیا ہے جبکہ ایکرر کے معاملے پر عدالت علیحدہ سے غور کرے گی۔