ETV Bharat / international

Boat Sinks In Bangladesh: بنگلہ دیش کی شیتلکشیہ ندی میں جہاز ڈوبا، پانچ لاشیں برآمد

بنگلہ دیش میں اتوار کو نارائن گنج کے چار سید پور علاقے میں شیتلکشیہ ندی Shitalakshya River میں 100 سے زیادہ مسافروں کو لے کر جارہا ایک جہاز ڈوب گیا۔ جس میں ایک بچے سمیت پانچ افراد کی لاشیں Five Bodies Recovered نکال لی گئی ہیں۔ اس واقعے میں مزید افراد کے جان گنوانے کاخدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Boat Sinks In Bangladesh: بنگلہ دیش کے شیتلکشیہ ندی میں جہاز ڈوبا، پانچ لاشیں برآمد

author img

By

Published : Mar 20, 2022, 10:49 PM IST

حادثہ چار سید پور میں المین نگر کے پل کے قریب پیش آیا۔ واقعے کے بعد 15-20 مسافر تیر کر کنارے پر آگئے لیکن باقی لاپتہ ہیں۔ ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ جہاز پر اصل میں کتنے لوگ سوار تھے۔Boat Sinks In Bangladesh

واقعے کے ایک عینی شاہد محمد جانی نے بتایا کہ روپوشی 9 نامی ایک کارگو جہاز کے پیچھے سے دھکیلنے کے فوراً بعد جہاز ڈوب گیا۔ انہوں نے کہا کہ بعد میں نے دیکھا کہ لوگ تیر کر کنارے پر آرہے ہیں لیکن کافی لوگ لاپتہ تھے۔ ایم ایل اشرف الدین نامی اس جہاز (لانچ) میں تقریباً 70 مسافر سوار تھے۔ Boat Sinks In Bangladesh

نارائن گنج نیول پولیس کی ایس پی مینا محمودہ نے کہا، ’’ہم نے تصدیق کی ہے کہ جہاز کی زد میں آنے کے بعد لانچ ڈوب گیا۔ ہمیں خبر ملی اور پولیس کو وہاں بھیج دیا۔"

نارائن گنج نیول پولیس اسٹیشن کے آفیسر انچارج (او سی) منیرالزمان نے بتایا کہ جہاز نارائن گنج سنٹرل ٹرمینل گھاٹ سے منشی گنج کی طرف جا رہا تھا۔ بِوٹا کے ڈپٹی ڈائریکٹر (بحری سیکورٹی) بابو لال ویدیا نے کہا کہ بہت سے لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔

نارائن گنج فائر سروس کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبداللہ العارفین نے بتایا کہ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ Boat Sinks In Bangladesh

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.