بحرِ ہند میں سنگاپور کی طرف جانے والے ایک کنٹینر جہاز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
سری لنکا بحریہ کے ترجمان انڈیکا ڈی سلوا نے جمعہ کے روز بتایا کہ کولمبو میں میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیٹنگ سینٹر کو لائبیریا کے جھنڈے والے جہاز میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔
انہوں نے کہا کہ کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
سلوا نے بتایا کہ یہ جہاز منگل کے روز سری لنکا کی کولمبو بندرگاہ سے نکلا تھا اور ملک کے جنوبی ساحل سے تقریباً 480 سمندری میل (890 کلومیٹر) کے فاصلے پر تھا، تبھی یہ حادثہ ہوا۔
ایک ماہ قبل بھی گجرات سے کیمیکل لے جانے والے جہاز میں آتشزدگی کا معاملہ پیش آیا تھا جس کے بعد وہ جہاز ڈوب گیا تھا، جس کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی کے شدید خطرے پیدا ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سری لنکا کے ساحل سمندر پر جہاز غرقاب
سنگاپور کے جھنڈے والا ایکس پریس پرل جہاز سمندر کی گہرائی میں 21 میٹر (70 فٹ) پر تھا۔ جہاز 12 دن تک جلتا رہا اور گہرے سمندر میں جانے کی کوشش ناکام ہونے کے بعد ڈوب گیا۔ بحریہ کا خیال ہے کہ ایکس پریس پرل پر لگی آگ اس کے کیمیائی کارگو کی وجہ سے تھی، جن میں سے زیادہ تر جہاز آگ میں تباہ ہوگیا تھا۔
ملبے سمیت جلنے والے فائبر گلاس اور ٹن پلاسٹک چھرروں نے آس پاس کے پانی اور جزیرے کے مشہور ساحل کے ایک طویل حصے کو شدید طور پر آلودہ کیا ہے۔