ETV Bharat / international

عراق: کووڈ ہسپتال میں آتشزدگی سے21 مریضوں کی موت - آکسیجن سلینڈر

عراق کے وزیراعظم مصطفى الكاظمی نے دارلحکومت بغداد میں کووڈ اسپتال میں آگ لگنے کے واقعہ کی جانچ ہونے تک ہسپتال کے سربراہ کو حراست میں رکھے جانے کے احکام جاری کئے۔

کووڈ ہسپتال میں آتشزدگی
کووڈ ہسپتال میں آتشزدگی
author img

By

Published : Apr 25, 2021, 12:05 PM IST

عراق کے دارلحکومت بغداد میں کووڈ ہسپتال میں سنیچر کی رات آگ لگ جانے سے کم از کم 21 مریضوں کی موت ہوگئی اور 40 دیگر زخمی ہوگئے۔نیوز پورٹل بغداد الیوم نے ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ آکسیجن سلینڈر میں دھماکہ ہونے سے آگ لگ گئی۔رپورٹ کے مطابق مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

عراق کے وزیراعظم مصطفى الكاظمی نے راجدھانی بغداد میں کووڈ اسپتال میں آگ لگنے کے واقعہ کی جانچ ہونے تک اسپتال کے سربراہ کو حراست میں رکھے جانے کے احکام جاری کئے۔وزیراعظم کے دفتر نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔بغداد میں واقع ایک کووڈ اسپتال میں سنیچر کی رات آکسیجن سلینڈر میں دھماکہ ہوجانے سے آگ لگ گئی۔ مقامی میڈیا کی تازہ رپورٹوں کے مطابق واقعہ میں مرنے والوں کی تعداد 28 ہوگئی ہے جبکہ 50 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق الکاظمی نے فوری طور پر حادثے کے اسباب کی جانچ کئے جانے کے احکام جاری کئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جانچ مکمل ہونے تک اسپتال کے سربراہ ، سیکیورٹی سروسز کے ڈائریکٹر اور آلات کی دیکھ ریکھ کے ذمہ دار افراد زیر حراست رہیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.