ETV Bharat / international

اے ایف ٹی ایف نے پاکستان کو پھر جھٹکا دیا

author img

By

Published : Jun 25, 2020, 8:16 AM IST

کورونا وائرس وبأ سے متاثر پاکستان کو اب ایک اور بڑی مشکل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

image
image

دنیا بھر میں عسکریت پسندوں کو حاصل ہونے والے مالی تعاون پر نظر رکھنے والے ادارے ایف اے ٹی ایف نے ایک بار پھر پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فائنانشیل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نےعسکریت پسندوں کے مالی تعاون اور منی لانڈرنگ پر لگام لگانے میں ناکام ہونے کے سبب پاکستان کو 'گرے لسٹ' میں برقرار رکھا ہے۔

ایف اے ٹی ایف کے اعلی عہدیداران کا ماننا ہے کہ پاکستان عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ اور جیش کو ملنے والے مالی تعاون کی جانچ کرنے میں ناکام رہا ہے اس لیے پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھا جارہا ہے۔

ایف اے ٹی ایف کے صدر جِیانگمِن لِیو کی صدارت میں پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کے فیصلے پر مہر لگائی گئی ہے۔

حالانکہ گزشتہ ہفتے ہی پاکستان نے چند بڑے عسکریت پسندوں کو سزا دی تھی، پاکستان کی ایک انسداد دہشت گردی عدالت نے عسکریت پسندوں کے مالی تعاون اور منی لانڈرنگ معاملے میں 26/11 ممبئی بم دھماکوں کے ملزم حافظ سعید کے چار قریبی لوگوں کو جیل میں قید ی سزا سنائی گئی تھی۔

پاکستان پر الزام لگایا جارہا ہے کہ اس نے یہ قدم ایسے وقت میں اٹھیا ہے جب اسے اس تعلق سے اپنی ایک رپورٹ ایف اے ٹی ایف کے سامنے پیش کرنی تھی کیونکہ ایف اے ٹی ایف نے عسکریت پسندوں کے مالی تعاون اور منی لانڈرنگ پر لگام کسنے کے لیے پاکستان پر کافی دباؤ ڈالا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.