جمعہ کے روز پاکستان کے کراچی میں طیارہ حادثے کے عینی شاہدین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے حادثے کو انتہائی دردناک قرار دیا۔
ایک دوسرے شخص نے حادثے کے بعد پائلٹ کی لاش کے بھی دیکھنے کی بات کہی ہے۔
عہدیداروں نے بتایا کہ طیارے سے کم از کم تین زندہ بچ گئے ہیں، تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ مکانات کی تباہی میں کتنے افراد زخمی ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ 22 مئی کو دوپہر 2 بج کر 39 منٹ کراچی میں واقع جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے نزدیک ماڈل کالونی میں لاہور سے کراچی آنے والا پی آئی اے کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ اس طیارے میں عملہ سمیت 107 افراد سوار تھے۔