افغانستان کے مشرقی صوبے میں شدید بارش کے بعد آئے سیلاب میں کم از کم 25 افراد کی موت ہوگئی اور 40 دیگر زخمی ہوگئے۔
سرکاری ترجمان وحیدہ شاہکار نے کہا ہے کہ 'شدید بارش کے بعد آئے سیلاب کا پانی صوبے کے وسطی علاقے میں ایک رہائشی علاقے میں گھس گیا جس میں کم از کم 25 لوگوں کی موت ہوگئی اور 40 سے زیادہ زخمی ہوگئے'۔
انھوں نے کہا ہے کہ 'سیلاب میں 10 سے زیادہ مکان تباہ ہوگئے اور زرخیز زمین بھی خراب ہوگئی'۔
وحیدہ شاہکار نے مزید بتایا کہ 'مقامی انتظامیہ، قدرتی آفات اور انسانی امور کے صوبائی ڈائریکٹوریٹ کے افسر متاثرہ لوگوں کی مدد کرنے کےلئے جلد ہی متاثرہ گاؤں کا دورہ کریں گے'۔