ETV Bharat / international

کابل میں سلسلہ وار بم دھماکے، دو افراد ہلاک، پانچ زخمی - طالبان نے زیادہ تر حملوں کی ذمہ داری لینے سے انکار کیا ہے

کابل میں ہوئے سلسلہ وار بم دھماکوں میں دو افراد ہلاک اور پانچ لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

explosions in kabul killed two people and injured five others
کابل میں سلسلہ وار بم دھماکے، دو افراد ہلاک، پانچ زخمی
author img

By

Published : Feb 10, 2021, 4:49 PM IST

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوئے سلسلہ وار بم دھماکوں کے تعلق سے حکام نے بتایا کہ بم دھماکوں میں ایک ضلعی پولیس سربراہ اور ایک محافظ ہلاک ہوئے ہیں اور پانچ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

کابل میں سلسلہ وار بم دھماکے، دو افراد ہلاک، پانچ زخمی

کسی نے بھی فوری طور پر ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

حکام نے بتایا کہ گاڑیوں میں بم اور دھماکہ خیز آلات نصب تھے جو ریموٹ کنٹرول سے بلاسٹ کیے گئے ہیں۔

مغربی کابل میں پولیس کی کار کو نشانہ بنا کر دھماکہ کیا گیا۔ دھماکہ اتنا تیز تھا کہ کار الٹ گئی اور اس سے شہر کے پولیس چیف محمد زئی کوچی اور ان کا محافظ ہلاک ہوگئے۔

افغان عہدیداروں کے مطابق کار کا ڈرائیور زخمی ہوگیا ہے۔

explosions in kabul killed two people and injured five others
کابل میں سلسلہ وار بم دھماکے، دو افراد ہلاک، پانچ زخمی

یہ بھی پڑھیں: مریخ کا سفر: متحدہ عرب امارات نے تاریخ رقم کی

کابل پولیس کے ترجمان فردوس فرامرز نے بتایا کہ اس دھماکے سے ایک گھنٹہ پہلے دو دیگر بم دھماکے ہوئے۔

کابل سے قریب 500 میٹر کے فاصلے پر جہاں سے پولیس کی کار کو نشانہ بنایا گیا ہے، وہاں چار شہری زخمی ہوگئے۔

دوسرے دھماکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ یہ دھماکے کابل کے دیگر مقامات پر ہوئے۔

افغانستان میں بم دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ اور تشدد میں ملک گیر سطح پر اضافہ دیکھا گیا ہے۔ دوسری جانب طالبان اور افغان حکومت کے مابین قطر میں امن مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی ہے۔

داعش سے وابستہ مقامی تنظیم نے ان حملوں میں سے کچھ کی ذمہ داری قبول کی ہے، لیکن ان بم دھماکوں کے لیے عوام نے طالبان کو ذمہ دار ٹہرایا ہے۔

طالبان نے زیادہ تر حملوں کی ذمہ داری لینے سے انکار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.