کابل: افغانستان کی راجدھانی کابل میں سابق رکن پارلیمنٹ عبدالہادی صفی پر نامعلوم بندوق برداروں کے حملے Ex-MP of Afghanistan Abdul Hadi Safi Attacked کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صفی جمعہ کی نماز کے بعد مسجد سے گھر واپس جارہے تھے کہ مسلح افراد نے ان پر فائرنگ Firing on Ex Afghan MP کردی۔
صفی کے بیٹے عبدالبصیر صافی نے حملے کے سلسلے میں بتایا کہ امارت اسلامیہ کو واضح کرنا چاہیے کہ یہ اس نے کیا یا کسی اور نے کیا۔
صفی کے بھائی عبدالغفار صفی نے بتایاکہ وہ جو بھی ہوں، اگر انہیں سزا نہ دی گئی تو یہ امارت اسلامیہ کے لیے اچھا نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں:
- Summary Killings in Afghanistan: سابق افغان سکیورٹی اہلکاروں کی 'سمری کیلنگ' پر طالبان کی تنقید
- Blasts in Afghanistan: افغانستان میں دھماکہ، چار بچے ہلاک
دریں اثنا، کابل سیکورٹی ڈپارٹمنٹ کے ترجمان جنرل مبین خان نے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور سیکورٹی فورسز مجرموں کو پکڑنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
یو این آئی