ETV Bharat / international

پاکستان میں سابق سفارتکار کی بیٹی کا بہیمانہ قتل

پولیس نے بتایا کہ شہر میں ایف-7 علاقہ کے ایک گھر میں منگل کو نور کا قتل کیا گیا۔ پہلے کسی تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرکے اس کا قتل کیا گیا۔

author img

By

Published : Jul 22, 2021, 7:11 PM IST

murdered in Pakistan
murdered in Pakistan

پاکستان کے ایک سابق سفارت کار کی 27 سالہ بیٹی کو یہاں تیز دھار ہتھیار سے حملہ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔ جیو نیوز نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت نور مقدم کی حیثیت سے کی گئی ہے، جو جنوبی کوریا اور قزاقستان میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے شوکت مقدم کی بیٹی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ شہر میں ایف-7 علاقہ کے ایک گھر میں منگل کو نور کا قتل کیا گیا۔ پہلے کسی تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرکے اس کا قتل کیا گیا اور بعد میں اس کا سر قلم کردیا گیا۔ اس کے قتل کے ملزم ظہیر ظفر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وہ اسلام آباد میں ایک بڑی تعمیراتی کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کا بیٹا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ نور نے ظہیر کے ساتھ اپنا عشق ختم کرلیا تھا جس سے ناراض ہوکر اس نے نور کا قتل کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کے خلاف کیس درج کرلیا گیا ہے اور معاملے کی چھان بین کی جارہی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ وہ منشیات کا عادی اور ذہنی مریض ہے۔ قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں لڑکی کی سہیلی کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Islamophobia: اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے امریکی حکومت سے خصوصی نمائندے کی تقرری کا مطالبہ

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے تعزیت کی۔ ترجمان نے ٹویٹر پر لکھا، "ایک سینیئر معاون اور پاکستان کے سابق سفیر کی بیٹی کے قتل سے شدید افسوس ہوا۔ سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور مجھے امید ہے کہ اس گھناؤ نے جرم کے مرتکب کو انصاف کے کٹہرے میں جلد کھڑا کیا جائے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.