ETV Bharat / international

پی آئی اے کا فضائی آپریشن 6 ماہ کیلئے معطل - پاکستان وزیر ہوا بازی غلام سرور خان

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ایئر لائن کو یوروپی یونین نے یکم جولائی سے تین جولائی تک پروامیں یوروپ لے جانے کی اجازت دی ہے۔

پی آئی اے کا فضائی آپریشن  6 ماہ کیلئے معطل

author img

By

Published : Jul 1, 2020, 9:22 AM IST

یورپین یونین ائیر سیفٹی ایجنسی نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز(پی آئی اے) کا فضائی آپریشن6 ماہ کے لیے معطل کردیاہے۔ یورپین یونین ایئر سیفٹی ایجنسی کی جانب سے یہ فیصلہ مشکوک لائسنسوں کے انکشاف کے بعد کیا گیا ہے۔

پی آئی اے کا فضائی آپریشن  6 ماہ کیلئے معطل
پی آئی اے کا فضائی آپریشن 6 ماہ کیلئے معطل

لیکن ذرائع نے بتایا کہ حکومت پاکستان کی کاوشوں سےیورپی یونین نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کو 3 جولائی تک آپریٹ کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔ پی آئی اے کو یکم تا تین جولائی برطانیہ اور یورپ لینڈ اور اوور فلائینگ کی تا حکم ثانی اجازت مل گئی ہے۔

قومی کیریئر کے ترجمان نے منگل کو کہا کہ یوروپی یونین کی ایئر سیفٹی ایجنسی نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی پروازوں کو چھ ماہ کے لئے معطل کردیاہے۔

معطلی کا اطلاق یکم جولائی 2020 کو دوپہر 12 بجے سے ہونا تھاا۔

پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر وزارت خارجہ، پاکستان کے سفیر اور پی آئی اے انتظامیہ مسلسل یورپین حکام سے رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ"پی آئی اے ایجنسی سے مستقل رابطے میں ہے اور ہم ان کے خدشات دور کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔"

ترجمان نے کہا ، "امید ہے کہ حکومت اور انتظامیہ کے اقدامات کی وجہ سے یہ معطلی جلد ختم ہوجائے گی۔"

ترجمان نے کہا ، "جن لوگوں کے پاس پی آئی اے کی بکنگ ہے وہ تاریخ آگے بڑھا سکتے ہیں یا رقم کی واپسی حاصل کرسکتے ہیں۔"

واضح رہے کہ برطانیہ اور یورپی یونین پی آئی اے کا فضائی آپریشن روکنے کا اعلان کیا ہے جبکہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے پائلٹس کے مشکوک اور جعلی لائسنس سے متعلق وضاحت طلب کی ہے۔

یہ اقدام ایئر لائن کے لئے ایک بہت بڑا دھچکا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ 262 پائلٹس کے لائسنس مشکوک قرار دیئے گئے جن میں سے 28 کے جعلی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، جب کہ تمام ایئر لائنز کو مشکوک لائسنز رکھنے والے پائلٹس کو جہاز اڑانے سے روک دیا گیا ہے۔

وزیر ہوا بازی نے کہا تھا کہ مشکوک لائسنس والوں میں 141 پائلٹس پی آئی اے کے ہیں۔ 9پائلٹس ایئر بلیو،10سرین ایئرلائن اور 17شاہین ایئر لائن کے پائلٹس کے لائسنس مشکوک پائے جارہے ہیں، باقی پائلٹس غیر ملکی ایئر لائن چارٹر اور دیگر پرائیویٹ ایئر لائن کے ساتھ ہیں،

انہوں نے کہا تھا کہ ان میں سے 28 پائلٹس کے لائسنس جعلی ثابت ہوچکے ہیں اور 9 پائلٹوں نے جعلی ڈگری کا اعتراف کرلیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.