ETV Bharat / international

اردوغان نے مسلمانوں سے ناانصافی کے خلاف کھڑے ہونے کی اپیل کی

author img

By

Published : Aug 25, 2021, 10:58 PM IST

ترک صدر رجب طیب اردوغان کہا، "مسلمانوں کو اپنے امن اوربھلائی کے ساتھ تمام انسانیت کی سلامتی اور مستقبل کی ذمہ داری لینی چاہیے اوران کے خلاف ہونے والے ناانصافی پرآواز اٹھانی چاہیے۔

اردوغان نے مسلمانوں سے ناانصافی کے خلاف کھڑے ہونے کی اپیل کی
اردوغان نے مسلمانوں سے ناانصافی کے خلاف کھڑے ہونے کی اپیل کی

ترک صدر رجب طیب اردوغان نے دنیا کے تمام مسلمانوں سے ناانصافی کے خلاف کھڑے ہونے کی اپیل کی ہے۔ انادولو ایجنسی کے مطابق اردوغان نے بدھ کو منعقدہ اسلامی تعاون یوتھ فورم (آئی سی وائی ایف) کی چوتھی جنرل اسمبلی کو ایک ویڈیو پیغام میں کہا، "مسلمانوں کو اپنے امن اوربھلائی کے ساتھ تمام انسانیت کی سلامتی اور مستقبل کی ذمہ داری لینی چاہیے اوران کے خلاف ہونے والے ناانصافی پرآواز اٹھانی چاہیے۔

انہوں نے دیکھا کہ مغربی ممالک میں رہنے والے مسلمانوں کو اسلاموفوبیا اور ثقافتی نسل پرستی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، جبکہ شام اور افغانستان جیسے ممالک میں وہ 'جھڑپوں، ہجرت، غربت اور بیماری' سے لڑ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے نوجوان کی تدفین

صدر نے نوجوانوں کو سیاست، تعلیم، کھیل، تجارتی اور سماجی زندگی میں فعال طور پر شامل کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا، "مجھے امید ہے کہ آپ کسی کو بھی ہمارے درمیان نہیں آنے دیں گے اور خود کو نسلی، فرقہ وارانہ یا ثقافتی اختلافات پر تقسیم نہیں کریں گے۔ "

قابل ذکر ہے کہ آئی سی وائی ایف ایک بین الاقوامی تنظیم ہے جو اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کےنوجوانوں کی بڑی تنظیموں اور عالمی سطح پر مسلم اقلیتوں کی نمائندگی کرنے والی یوتھ تنظیموں کو متحد کرتی ہے۔ چوتھی جنرل اسمبلی 25 سے 26 اگست تک ترکی کے استنبول میں منعقد کی گئی ہے اور اس میں 56 رکن ممالک شریک ہورہے ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.