ETV Bharat / international

افغانستان میں بم دھماکے میں 11 افراد ہلاک

author img

By

Published : May 10, 2021, 4:46 PM IST

Updated : May 10, 2021, 8:29 PM IST

افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لیے سڑک کے کنارے بارودی سرنگوں یا طاقتور بم دھماکہ خیز آلات (IEDs) کا استعمال عسکریت پسند گروپ کرتے ہیں لیکن عام لوگ بھی دھماکہ خیز مواد کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

Afghanistan
Afghanistan

افغانستان کے جنوبی صوبہ زابل میں صوبائی شاہراہ پر ایک مسافر بس میں بم دھماکے میں 11 شہری ہلاک اور 25 دیگر زخمی ہوگئے۔

مقامی حکومت نے پیر کے روز بتایا کہ یہ حادثہ اتوار کے دیر رات پیش آیا۔ حکومت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق، یہ واقعہ دیر شب ضلع شہر شفا میں پیش آیا۔

اس واقعے کے بعد صوبائی پولیس اور امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قندھار کے علاقائی اسپتال میں داخل کرایا۔ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

بیان کے مطابق واقعے کے وقت بس میں 43 افراد سوار تھے۔ اس حملے کا ذمہ دار طالبان کو قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صوبائی پولیس واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لئے سڑک کے کنارے بارودی سرنگوں یا طاقتور بم دھماکہ خیز آلات (IEDs) کا استعمال کرتے ہیں لیکن عام لوگ بھی دھماکہ خیز مواد کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ گذشتہ سال آئی ای ڈی دھماکوں میں 920 شہری ہلاک اور 1،640 دیگر زخمی ہوئے تھے۔

اس دوران ابھی تک اس دھماکے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Last Updated : May 10, 2021, 8:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.