افغانستان کے وسطی صوبہ دایکنڈی میں سکیورٹی اہلکاروں نے بنیاد پرست داعش (آئی ایس) تنظیم کے 11 دہشت گرودوں کو گرفتار کیا ہے۔ دایکنڈی صوبے کے خفیہ محکمہ کے سربراہ عبید اللہ فیضانی نے منگل کے روز یہ اطلاع دی۔
افسرکے مطابق مبینہ طور پر داعش سے تعلق رکھنے والے ان لوگوں کو قاجران، گزاب اور اجرستان اضلاع سے گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے نیٹ ورک اور ٹھکانے تلاش کرنے کے لیے جانچ کی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان: تقریبا 10 لاکھ بچےغذائی قلت کی وجہ سے مرنے کے دہانے پر
مقامی احکام کے مطابق افغان افسروں نے پیر کے روز جنوبی صوبہ قندھار میں داعش دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کیا، جس میں کئی دہشت گرد مارے گئے اور آٹھ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ افغانستان میں طالبان کی زیر قیادت اسلامی امارت داعش اور اس کی تنظیموں کو ختم کرنے کا عزم کر چکا ہے۔ وہ افغانستان کی سرزمین پر کسی دہشت گرد تنظیم کو نہیں چاہتا۔ لیکن داعش لگاتار افغانستان میں بم دھماکے کر رہا ہے، جس میں طالبان فورسز کے اہلکار اور عام لوگ نشانہ بن رہے ہیں۔