ETV Bharat / international

بنگلہ دیش: سڑک حادثات میں آٹھ افراد ہلاک - فرید پور میں الگ الگ سڑک حادثات

بنگلہ دیش کے ضلع فرید پور میں مختلف مقامات پر سڑک حادثات میں 8 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ 10 مسافر زخمی بھی ہوئے ہیں۔

eight killed in road accidents in bangladesh
بنگلہ دیش: سڑک حادثات میں آٹھ افراد ہلاک
author img

By

Published : Mar 21, 2021, 10:24 PM IST

بنگلہ دیش کے ضلع فرید پور میں الگ الگ سڑک حادثات میں 8 افراد ہلاک ہوگئے، پہلے واقعہ میں مدھوکھلی میں ایک ٹرک اور منی بس کے درمیان ہوئی ٹکر سے ایک خاتون سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے، وہیں بھانگر راؤنڈ آؤٹ فلائی اوور پر ایک موٹرسائیکل اور کار کی ٹکر سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔

مدھوکھلی میں سڑک حادثات میں 10 مسافر زخمی بھی ہوئے ہیں، پولیس آفیسر محمد رسل مگورا نے اتوار کے روز بتایا کہ ڈھاکہ کھلنا شاہراہ پر تقریباََ صبح 9 بجے ٹرک اور منی بس کے درمیان تصادم ہوگئی، جس سے ایک خاتون سمیت 2 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا، جن میں سے چار افراد نے علاج کے دوران دم توڑ دیا، وہیں تقریباََ تین بجے کار اور موٹرسائیکل کے مابین ٹکر ہونے سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔

مہلوکین کی شناخت بھانگر کے کنڈا گاؤں کے رہنے والے شکیل خان (20) اور ہوگلاڈنگی گاؤں سے تعلق رکھنے والے نعیم الرحمن کے طور پر ہوئی ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.