ETV Bharat / international

میانمار میں زلزلہ کے شدید جھٹکے

میانمار کے ساگائنگ علاقے میں زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ فی الحال، کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

میانمار میں زلزلہ کے شدید جھٹکے
author img

By

Published : Sep 2, 2019, 3:13 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 4:18 AM IST

میانمار کی وزارت اطلاعات کے اطلاعات و تعلقات عامہ شعبہ نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ ہفتہ کی شب آئے زلزلہ کو مرکز ساگائنگ علاقے کے شویبو شہر سے 22.5 کلومیٹر دور تھا اور ریکٹرا سکیل پر اس کی شدت 6.0 تھی۔ زلزلہ کے تیز جھٹکوں سے کئی مندروں، بودھ مٹھوں اور اسکول کی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے لیکن کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
شویبو میں زلزلہ سے ایک مندر، سرکاری ٹیکنالوجی کالج اور کچھ مذہبی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ’یہ یو‘ شہر میں تین مندروں سمیت دو منزلہ ایک مکان کی دیوار منہدم ہوگئی۔
كھن یونامی شہر میں زلزلہ سے 35 مندروں، 11 بودھ مٹھوں، آٹھ اسکولوں، ایک مسجد، ایک انتظامیہ آفس اور پانچ رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔
زلزلہ کا اثر منڈلائی علاقے کے منڈلائی اور پائن او لاون نامی شہروں کے ساتھ ساتھ ساگائنگ علاقے کے مونياوا اور چونگو شہروں میں بھی محسوس کیا گیا۔ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 29, 2019, 4:18 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.