چین میں کورونا وائرس کی وبا کے مرکز ہوبیئی صوبہ میں اتوار صبح سے گھریلوفضائی خدمات بحال کر دی گئیں۔
صوبہ کے یچنگ شہر کے ایئرپورٹ سے صبح فوژوو ایئرلائن کی پرواز سے 64مسافر مشرقی چین کے فوجیان صوبہ کی راجدھانی فوژوو کے لیے روانہ ہوئے۔
جنوری میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد فضائی خدمات معطل کردی گئی تھیں۔
چین کی شہری ہوابازی کی انتظامیہ کے مطابق ہوبیئی کی راجدھانی ووہان میں تیانہے بین الاقوامی ایئرپورٹ کو چھوڑ کر ہوبیئی کے ایئرپورٹوں کے ذریعہ سبھی گھریلوفضائی روٹ پرمسافر اور کارگو پروازیں اتوار سے دوبارہ شروع ہوگئیں۔
کورونا سے متاثرہ صوبہ میں 25مارچ سے ووہان کو چھوڑ کر سبھی علاقوں میں شاہراہوں پر آمدورفت سے بھی پابندی ہٹالی گئی ہے۔