ETV Bharat / international

چیلنجوں کے باوجود افغانستان کو طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کی امید - اردو نیوز

امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد سے ہی طالبان نے افغانستان کے 85 فیصد سے زیادہ حصے پر کنٹرول کا دعویٰ کیا ہے اور فوجیوں پر حملوں کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

Afghanistan hopes for peace talks with Taliban

author img

By

Published : Jul 16, 2021, 8:08 PM IST

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے جمعہ کے روز کہا کہ حکومت کو موجودہ چیلنجوں کے باوجود طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کی امید ہے۔

اشرف غنی نے ازبکستان کے دارالحکومت میں وسطی اور جنوبی ایشین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "اس وقت ہمارے سامنے آنے والی رکاوٹوں کے باوجود ہم طالبان سے مذاکرات کے لئے تمام اقدامات کریں گے اور ان کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے۔ حالیہ مہینوں میں بہت سارے دہشت گرد پاکستان سے افغانستان میں داخل ہو رہے ہیں اور طالبان نے یہ پیش کی ہے کہ یا تو ان کی طرف آجائیں یا ہتھیار ڈال دیں۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مبصرین میں اتفاق رائے کے باوجود انہوں نے امداد فراہم کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی ہے۔ اس سے قبل یہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ افغان حکومت طالبان سے مذاکرات کے لئے ایک اعلی سطحی وفد قطر کے دارالحکومت دوحہ بھیجنے پر راضی ہے۔

اس میں سابق صدر حامد کرزئی اور قومی مفاہمت کی اعلی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبد اللہ شامل ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Ceasefire in Afghanistan: طالبان مشروط جنگ بندی پر آمادہ

اہم بات یہ ہے کہ اس ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد سے ہی طالبان نے افغانستان کے 85 فیصد سے زیادہ حصے پر کنٹرول کا دعویٰ کیا ہے اور فوجیوں پر حملوں کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.