ETV Bharat / international

آرمینیا میں ترکی اور آذربائیجان کے خلاف احتجاج - Nagorno Karabakh Rally

ناگورنو قرہباخ کے اس تنازعہ میں ترکی نے آذربائیجان کی حمایت کی بات کہی ہے۔ صدر رجب طیب اردگان نے آرمینیا پر زور دیا ہے کہ وہ اس علاقے سے فوری طور پر واپس چلے جائے۔ دوسری جانب آرمینیا میں ترکی اور آذربائیجان کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔

sfd
sfd
author img

By

Published : Sep 30, 2020, 2:42 AM IST

آرمیینا اور آذربائیجان کے درمیان جنگ کے دوران آرمینیا کے دارالحکومت یرییوان میں مظاہرین نے ریلی نکالی اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ متنازعہ ناگورنو قرہباخ خطے میں کشیدگی پیدا کرنے کے لیے آذربائیجان اور ترکی کی مذمت کرے۔

ویڈیو

آرمینیائی دارالحکومت میں مظاہرین نے بینرز اور جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ ساتھ ہی آذربائیجان کے خلاف نعرے بازی بھی کر رہے تھے۔ مظاہرین نے مارچ کرنے کے بعد شہر میں واقع اقوام متحدہ کے دفتر کو اپنے مطالبات کا ایک خط بھی پہنچایا۔

کئی عشروں کے تنازعہ والے خطے ناگورنو قرہباخ میں باضابطہ جنگ کا تیسرا دن ہے۔ یہاں کے مقامی باشندے جو عیسائی ہیں وہ اس خطے کو آزاد کرانے کی جدوجہد کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں مسلم اکثریتی ملک آذربائیجان اور عیسائی اکثریتی ملک آرمینیا میں جنگ چھڑ گئی ہے۔

آرمینیا اور آزربائیجان کی افواج نے ایک دوسرے کے خلاف ان کی سر زمین پر حملے کا الزام عائد کیا ہے۔

واضح رہے کہ ناگورنو قرہباخ کا علاقہ آذربائیجان کے اندر واقع ہے، لیکن سوویت یونین ٹوٹنے کے تین برس بعد سنہ 1994 سے ہی آرمینیائی فوج کی حمایت یافتہ نسلی آرمینیائی فوج کے کنٹرول میں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.