ETV Bharat / international

افغانی عسکریت پسندوں پر دہلی پولیس الرٹ

author img

By

Published : Sep 19, 2021, 10:39 PM IST

کابل ہوائی اڈہ پر اگست میں بمباری کرکے 13 امریکی فوجیوں سمیت تقریباً 200 لوگوں کی جان لینے والے ملزم کی شناخت پانچ سال قبل بھارت میں گرفتار ایک مشتبہ افغانی عسکریت پسند کے طور پر کی گئی ہے، جس کے بعد سے بھارت کی سیکورٹی ایجنسیوں کے کان کھڑے ہوگئے ہیں۔

افغانی عسکریت پسندوں پر دہلی پولیس الرٹ
افغانی عسکریت پسندوں پر دہلی پولیس الرٹ

کابل ہوائی اڈہ پر اگست میں بمباری کرکے ایک ساتھ 13 امریکی فوجیوں سمیت تقریباً 200 لوگوں کی جان لینے والے ملزم کی شناخت پانچ سال قبل بھارت میں گرفتار ایک مشتبہ افغانی عسکریت پسند کے طور پر کی گئی ہے، جس کے بعد بھارت کی سیکورٹی ایجنسیوں کے کان کھڑے ہوگئے ہیں۔

دہلی پولیس کے ڈپٹی کمشنر (کرائم برانچ) اور ترجمان چنمے بسوال نے اتوار کو یو این آئی کو بتایا کہ راجدھانی دہلی اور ملک کی سیکورٹی پر خطرہ کے تئیں الرٹ برتی جارہی ہے۔ اس معاملہ میں متعلقہ شاخوں کی طرف سے اعلی سطحی جائزہ کے بعد ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:کابل میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے سے شہری پریشان

انہوں نے کہاکہ دہلی پولیس نے حالیہ دنوں میں کئی مشتبہ دہشت گردوں اور انہیں مدد فراہم کرنے والے لوگوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ یقینا اس طرح کی کوششیں مسلسل جاری رہیں گی اور کسی بھی ناپاک منصوبہ کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

بسوال نے کہاکہ دہلی پولیس اپنی مختلف شاخوں کے علاوہ وقت وقت پر مرکزی سیکورٹی ایجنسیوں کی طرف سے دستیاب کرائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر اقدامات میں ضروری تبدیلی کرتی ہے۔ ہوائی اڈہ، ریلوے اسٹیشنوں، میٹرو اسٹیشنوں سمیت تمام حساس مقامات کی سخت حفاظت نگرانی ایک معمول کا کام ہے لیکن کسی خاص اطلاع کے بعد مزید الرٹ ہوجاتے ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.