ETV Bharat / international

بھارت اور قزاقستان کے مابین دفاعی ویبنارکا انعقاد

بھارت اور قزاقستان کے مابین منعقد ہونے والے اس ویبنار میں دونوں ممالک کے سفیروں اور دونوں ممالک کی وزارت دفاع کے اعلی حکام نے شرکت کی اور باہمی تعاون اور مشترکہ پیداوار کے ساتھ ایک دوسرے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مواقع کا فائدہ اٹھانے کے بارے میں بات چیت کی۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Oct 16, 2020, 4:52 PM IST

دفاعی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے دوست ممالک کے ساتھ منعقد کی جانے والی ویبنار سیریز کے تحت بھارت اور قزاقستان کے مابین جمعرات کے روز ایک دفاعی ویبنار کا انعقاد کیا گیا۔

اس ویبنار کا موضوع 'میک ان ان انڈیا فار دی ورلڈ:ہند-قزاخستان دفاعی تعاون اور ایکسپو' تھا، جس کا اہتمام ایف آئی سی سی آئی کے توسط سے وزارت دفاع کے محکمہ دفاعی پیداوار نے کیا تھا۔

آئندہ 5 برسوں میں دفاعی برآمدات کو فروغ دینے اور 5 ارب ڈالر کے دفاعی برآمدات کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے دوست ممالک کے ساتھ وقتا فوقتا یہ ویبنار منظم کیے جارہے ہیں۔

ویبنار میں دونوں ممالک کے سفیروں اور دونوں ممالک کی وزارت دفاع کے اعلی حکام نے شرکت کی اور باہمی تعاون اور مشترکہ پیداوار کے ساتھ ایک دوسرے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مواقع کا فائدہ اٹھانے کے بارے میں بات چیت کی۔

اس میں مختلف بھارتی کمپنیوں جیسے ایل اینڈ ٹی ڈیفنس، اشوک لیلینڈ لمیٹڈ، بھارت فورج، زین ٹیکنالوجیز، ایل کام انوویشن، ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ، الفا ڈیزائن ٹیکنالوجیز اور بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ کے ذریعہ آرٹلری سسٹم، راڈار، حفاظتی گاڑیاں، میزائل اور فضائی دفاعی آلات وغیرہ پر مبنی مصنوعات پیش کی گئیں۔

بی ای ایل نے قزاقستان میں اپنا نمائندہ دفتر کھولنے کے اپنے منصوبے کا اعلان کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.