ETV Bharat / international

'وکٹری ڈے پریڈ' میں شرکت باعث فخر' - بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ

بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ 'انہیں ماسکو میں یوم فتح کی 75 ویں پریڈ میں شرکت کر کے فخر محسوس ہو رہا ہے۔'

Defence Minister Rajnath Singh attends Victory Day Parade in Russia
’وکٹری ڈے پریڈ‘ میں شرکت میرے لیے باعث فخر: راجناتھ
author img

By

Published : Jun 24, 2020, 4:45 PM IST

Updated : Jun 24, 2020, 5:18 PM IST

راجناتھ سنگھ 'وکٹری ڈے پریڈ' کی 75 ویں سالگرہ میں شرکت کے لیے روسی وزارت دفاع کی دعوت پر تین روزہ دورہ پر منگل کو ماسکو پہنچے۔

وکٹری پریڈ، 1941-1945 کے دوران ہوئی دوسری جنگ عظیم میں فتح کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی جبکہ پریڈ میں روسی اور دیگر دوست ممالک کے فوجیوں کی قربانیوں کو یاد کیا گیا۔ ریڈ اسکوائر پر منعقدہ پریڈ میں بھارتی وزیر دفاع نے بھی شرکت کی۔

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ 'مجھے فخر ہے کہ بھارتی مسلح افواج کا سہ فریقی دستہ بھی اس پریڈ میں شریک ہے۔

اس موقع پر نکالی تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ پریڈ کے دوران ریڈ اسکوائر پر سماجی فاصلہ برقرار رکھا گیا۔

راجناتھ سنگھ نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ 'ماسکو میں یوم فتح پریڈ کے موقع پر بھارتی مسلح افواج کے سہ فریقی دستوں کا شاندار مظاہرہ میرے لیے قابل فخر اور خوشی کا لمحہ ہے۔'

بھارتی فوج کی تینوں شاخوں کے ایک 75 رکنی دستے نے روسی اور دیگر ممالک کے دستوں کے ساتھ پریڈ میں حصہ لیا۔ پریڈ میں چین سمیت دیگر 11 ممالک کے فوجی دستے بھی شامل تھے۔

قبل ازیں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت اور روس کے رشتے خصوصی اور مراعات والی کلیدی ساجھیداری پر مبنی ہیں۔ وہ کَل ماسکو میں روس کے نائب وزیراعظم سے ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کر رہے تھے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ روس کا اُن کا دورہ، عالمی وبا کووڈ19- کے دوران بھارت کے کسی سرکاری وفد کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اِس سے دونوں ملکوں کے درمیان خصوصی دوستی کا اظہار ہوتا ہے۔

انہوں نے ماسکو میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران بھارت-روس دفاعی اشتراک کا جائزہ لیا گیا اور اِسے مزید وسعت دینے کے منصوبوں پر غور کیا گیا۔ راجناتھ سنگھ نے زور دے کر کہا کہ دفاعی تعلقات دونوں ملکوں کے درمیان رشتوں میں ایک اہم ستون کی حیثیت رکھتے ہیں۔

وزیر دفاع نے بتایا کہ روس نے بھارت کی تجویزوں پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ بھارت اور روس کی روایتی دوستی مضبوط ہے اور دونوں ملک باہمی اور مشترکہ مفادات پر تعاون کرتے رہے ہیں۔

Last Updated : Jun 24, 2020, 5:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.