میزائل کا تجربہ بدھ کو علی الصبح کیا گیا۔ جاپان کے کوسٹ گارڈ نے بدھ کو کہا تھا کہ شمالی کوریا نے کئی میزائل داغے ہیں، جس میں سے ایک جاپان کے خصوصی اقتصادی علاقے (ای ای زیڈ) میں گرا ہے۔ شمالی کوریا کی طرف سے اس سال کیا گیا یہ 11 واں میزائل ٹسٹ ہے، لیکن سب میرین سے کیا گیا یہ پہلا میزائل تجربہ تھا۔
اس سے قبل گذشتہ کل جاپان کوسٹ گارڈ نے ایک بیان جاری کرکے یہ دعوی کیا تھا کہ شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربہ کیا گیا ہے۔
جاپان کے چیف کابینہ سکریٹری يوشی هيدے سوگا نے کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے داغے گئے میزائل میں سے ایک صوبہ شمان کے مشرقی ساحل میں جاکر گرا۔ جہاں یہ میزائل گرا وہ جاپان کا اسپیشل اکنامک زون ( ای ایس زیڈ) ہے۔
’جاپان ٹائمز‘ کے مطابق حکومت نے کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے داغے گئے تین میزائل جاپان کے خصوصی اقتصادی زون (ایس ای زیڈ) میں جاکر گرا اور ایک میزائل نزدیک سے ہو كر نکلا۔
جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق شمالی کوریا نے وونسن شہر کے مشرقی ساحل سے کئی میزائل کے تجربے کیے۔
خبر رساں ایجنسی يونهاپ کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے کہا کہ فوج اس پر نظر رکھے ہوئے ہے۔