مقامی صحت کمیٹی نے جمعرات کو یہ معلومات دیتے ہوئے کہا کہ بدھ کے روز ریاست ہوبئی میں کورونا وائرس سے دس افراد کی موت ہوئی ہے جن میں سے سات افراد کی موت ووہان میں ہوئی ہے ۔
تازہ رپورٹ کے مطابق ہوبئی میں اب تک کورونا وائرس کے 67،781 کے معاملے درج کئے جا چکے ہیں ۔
کمیٹی نے بتایا کہ ووہان میں کورونا وائرس کے اب تک 49،986 معاملات کی تصدیق کی جا چکی ہے۔
اس مہلک وائرس سے اب تک 2430 افراد کی موت بھی ہو چکی ہے ۔
اس کے علاوہ صوبہ ہوبئی میں 1242 مریضوں کو صحتیاب ہونے کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا ہے۔
جس سے صحتیا ب ہوئے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 50،298 ہو گئی ہیں۔
کورونا وائرس سے متاثرہ 12،769 مریض اب بھی ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔