ETV Bharat / international

آرمینیا میں مارشل لا نافذ

آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان نیگورنو-کراباخ کے متنازع علاقہ پر جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں، اسی دوران ملک میں مارشل لا کا اعلان کردیا گیا۔ہے

author img

By

Published : Sep 28, 2020, 8:34 AM IST

declares martial law after clashes with azerbaijan in disputed area
آرمینیا میں مارشل لا نافذ

آرمینیا نے متنازعہ علاقے میں آذربائیجان کے ساتھ جھڑپوں کے بعد مارشل لا کا اعلان کیا ہے۔ تازہ جھڑپوں کے بعد دونوں ممالک میں جنگ کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

خیال رہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان 12 جولائی سے نیگورنو-کراباخ میں کشیدگی جاری ہے تاہم گزشتہ شب سے دونوں ممالک کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

ویڈیو

جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جنگ کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ دونوں ممالک میں گزشتہ رات سے جاری جھڑپوں میں اب تک دونوں اطراف کےسیکڑوں شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔

آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان علیحدگی پسندوں کے علاقے نیگورنو-کراباخ میں ہوئی جھڑپوں کے دوران کم از کم 23 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

آپ کو بتا دیں کہ ناگورنو کاراباخ کا علاقہ آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان ماضی میں بھی جھڑپوں کی وجہ بنتا رہا ہے جب کہ اس مسئلے پر دونوں ملکوں کے درمیان ایک جنگ بھی ہو چکی ہے، چھ سال تک جاری رہنے والی اس جنگ میں 35 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

declares martial law after clashes with azerbaijan in disputed area
بہ شکریہ ٹوئٹر

واضح رہے کہ آرمینی اکثریت والے اس علاقے نے 1988 میں آزادی کا اعلان کر دیا تھا جس کے نتیجے میں آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جنگ چھڑ گئی، جو چھ سال جاری رہی۔

امریکہ سمیت اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس نے تشدد کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس نے کہا ہے کہ وہ آرمینیا اور آذربائیجان کے مابین 'نئی دشمنی دوبارہ شروع ہونے بہت فکر مند ہیں۔'

انتونیو گتریس کے ترجمان کے مطابق سیکریٹری نے فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ کہ وہ لڑائی کو فوری طور پر ختم کرے اور بہلا تاخیر با مقصد مذاکرات کرے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.