ETV Bharat / international

فلپائن میں وامکو طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 67 ہو گئی - Wamko

ایشیائی ملک فلپائن میں آنے والے طوفان وامکو نے تباہی میں اضافہ کر دیا۔ اس طوفان سے یہاں ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر کنٹرول منیجمنٹ کونسل نے کہا کہ طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 67 ہو گئی۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Nov 15, 2020, 4:52 PM IST

فلپائن میں وامکو طوفان کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 67 ہوگئی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر کنٹرول منیجمنٹ کونسل نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

کونسل نے بتایا کہ وامکو طوفان کی وجہ سے تودہ گرنے اور سیلاب کے بعد سے بارہ لوگ ابھی بھی لاپتہ ہیں۔ وامکو 2020 میں فلپائن میں آیا 21 واں طوفان تھا۔

فلپائن کے شمالی صوبہ کاگیان اورایسابیل سیلاب متاثروں تک کھانے پینے کی اشیاء پہنچانے کے لئے راحت اور بچاؤ کام جاری ہے۔

صدر روڈریگو ڈوٹرٹے نے سیلاب سے متاثر علاقوں کا دورہ کیا۔ کاگیان صوبہ کے ڈیزاسٹر منیجمنٹ دفتر کے سربراہ نے بتایا ہے کہ سیلاب کا پانی کم ہورہا ہے۔

انہوں نےبتایا کہ سیلاب کا پانی بڑھنےسے پہلے کچھ رہائشیوں نے اپنے گھروں کو چھوڑنے سے انکار کردیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ہمارے لئے مسئلہ ہے۔ لوگ اپنے گھروں کو خالی کرنے سے انکار کردیتے ہیں اور اپنےگھروں کی چھتوں پر رہنے لگتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک کم سے کم بارہ ہزار لوگوں کو محفوظ مقام تک پہنچایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.