ETV Bharat / international

کورونا وائرس سے اب تک 492 افراد ہلاک - ناول کرونا وائرس

گزشتہ روز ناول کرونا وائرس سے 65 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 24000 لوگ اب تک اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

coronavirus in china
coronavirus in china
author img

By

Published : Feb 5, 2020, 8:11 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 5:53 AM IST

چین میں کورونا وائرس کی وبا اتنی زیادہ پھیل گئی ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، چین کے سرکاری ٹی وی چینل کے مطابق اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد اب 492 ہو گئی ہے۔

میڈیا رپورٹز کے مطابق چین سے باہر ابھی تک صرف دو کیس سامنے آئے ہیں، اس وائرس کے پھیلنے سے چین کے پڑوسی ممالک نارتھ کوریا، روس اور منگولیہ نے چین کے ساتھ اپنی سرحد کو بند کر دیا ہے جس کی وجہ سے دونوں طرف کاروبار کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیے
پلاسٹک کے خلاف مہم: یو پی آئی پر مبنی کریڈٹ کارڈ کا آغاز
پہلگام: قدرت کا حسین شاہکار

ابھی تک ناول کورونا وائرس کے علاج کی کوئی دوا نہیں ہے جبکہ سائنسدان لگاتار اس پر تحقیق کر رہے ہیں، صحت کی کچھ تنظیموں نے ایچ آئی وی اور نزلے کی دوا کو آپس میں ملا کر ایک مریض پر ٹیسٹ کیا ہے جس کا تجربہ کامیاب ہوا ہے لیکن اس دوا پر بھی مزید تحقیق کرنے کی ضرورت ہے۔

چین میں ناول کورونا وائرس سے لوگوں کو بچانے کے لیے ملک میں سفر پر پابندیاں لگا دی گئی ہیں، وہیں چین کے عوام میں کافی خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔

پوری دنیا میں متعدد ممالک کے صحت محکموں کی طرف سے اس وائرس سے لوگوں کو بچانے کے لیے اقدام اٹھائے جا رہے ہیں، کورونا وائرس کے کیسز ابھی تک آسٹریلیا، فرانس، امریکہ اور بر اعظم ایشیا کے سات ملکوں میں سامنے آئے ہیں۔

وہیں امریکہ، اسٹریلیا اور سنگاپور کی طرف سے دوسرے ممالک کے شہریوں کے لیے اپنے دروازے بند کر دیے گئے ہیں اور ان ممالک کے علاوہ ویتنام نے بھی اپنی پروازوں کو چین بھیجنے سے منع کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے
'شاہین باغ میں گولی چلانے والا عام آدمی پارٹی کا کارکن ہے'
پہلا ون ڈے میچ: بھارت کی پہلے بلے بازی

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 5:53 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.