چین کے صوبہ ہینان میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 33 ہوگئی ہے اور آٹھ دیگر لاپتہ ہیں۔
محکمہ ریجنل ایمرجنسی نے جمعرات کویہ اطلاع دی۔ اس سے پہلے سیلاب سے 25 افراد کی ہلاکت اور 7 دیگر کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ آئی تھی ۔
احکام نے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ خطے میں تیس لاکھ سے زیادہ افراد رہتے ہیں اور تقریبا 2 لاکھ 56 ہزار افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چین میں شدید بارش، سیلاب سے 12 افراد ہلاک
شہر میں سیلاب جیسے حالات پیدا ہونے کی وجہ سے بجلی سپلائی اور ٹریفک کی آمد ورفت مکمل طور پر متاثر ہوئی ہے۔
وہیں ایک لاکھ سے زائد مقامی شہریوں کو سیلاب سے بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔