چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ چین اور امریکہ کے تعلقات اس وقت سب سے نچلی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
جمعرات کے روز چین اور امریکہ تھنک ٹینک میڈیا فورم کے نمائندوں کے ساتھ گفتگو کے دوران مسٹر وانگ نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات استوار ہونے کے بعد سے کبھی اس طرح کے خراب تعلقات نہیں رہے ہیں۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہا کہ دنیا کے سب سے زیادہ پریشان کن دوطرفہ تعلقات میں سے ایک چین اور امریکہ کے تعلقات کو دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ روابط استوار ہونے کے بعد سے سب سے زیادہ سنگین چیلنج کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ امریکی سیاستدان چین کو امریکہ مخالف اور یہاں تک کہ دشمن کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ وہ چین کی ترقی اور دونوں ممالک کے باہمی تعاون کو تہس نہس کرنا چاہتے ہیں۔