گذشتہ تین ماہ کے طویل لاک ڈاون کے بعد آخر کار سعودی عرب نے مکمل طور پر کرفیو کو ختم کر دیا ہے، جس کے بعد سے ہی معمولات زندگی بحال کر دی گئی۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق کرفیو مکمل ختم کر دیا گیا ہے اور معمولات زندگی بحال ہو گئے ہیں تاہم حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔
حفاظتی تدابیر کے ساتھ بازار، بیوٹی پارلرز، باربر شاپز اور کاروباری مراکز اور سبھی مساجد دوبارہ کھول دی گئیں، تاہم اب بھی عمرہ اور زیارت کو بدستور بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سعودی عرب کی وزارت کھیل کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اتوار 21 جون سے ملک بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کے احکامات دیےگئے ہیں۔
ہفتے کے روز سعودی وزارت کھیل نے اعلان کیا کہ اتوار 21 جون 2020 سے ، جم اور کھیلوں کے مراکز میں کھیلوں کی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوجائیں گی۔
سعودی عرب کے مختلف شہروں میں کرفیو ختم ہونے کے بعد سڑکوں پر دفاتر جانے والوں اور گاڑیوں کی قطاریں دیکھی گئیں۔