ETV Bharat / international

آسٹریلیا میں کورونا وائرس سے 100 افراد ہلاک - کورونا وائرس

آسٹریلیا میں منگل کو ایک 93 سالہ بزرگ خاتون کی کورونا وائرس 'کووڈ۔19' سے موت کے ساتھ ہی اس بیماری کی وجہ سے 100ویں موت درج کی گئی ہے۔

COVID-19: Death toll in Australia hits 100
آسٹریلیا میں کورونا وائرس سے 100 افراد ہلاک
author img

By

Published : May 20, 2020, 3:04 PM IST

اس بزرگ خاتون کی موت اس بیماری سے سب سے پہلے مرنے والے شخص کی موت کے 79 دن بعد ہوئی ہے۔

منگل کو دوپہر تک آسٹریلیا میں کووڈ کے 7,065 معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

آسٹریلیائی اعدادوشمار بیورو (اے بی ایس) نے منگل کو جاری کئے گئے اعدادوشمار میں بتایا ہے کہ آسٹریلیا میں 14 مارچ اور دو مئی کے درمیان نوکریوں کی مجموعی تعداد میں 7.3 فیصد کی کمی آئی ہے۔ سب سے بڑی مار ہاؤسنگ اور فوڈ سروس انڈسٹریز پر پڑی ہے لیکن اس میں اپریل سے دھیرے دھیرے بہتری دیکھنے کو مل رہی ہے۔

اے بی ایس نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ’’کووڈ۔19‘ کے ان سات ہفتوں میں سب سے زیادہ اثر وکٹوریا اور نیو ساؤتھ ویلس میں ہوا ہے، جہاں نوکریوں میں بالترتیب 8.4 فیصد اور 7.7 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.