جاپان نے ملیشیا،کمبوڈیا، لائوس، میانمار اور تائیوان کے شہریوں کے لیے عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19)سے متعلق داخلہ پابندیوں میں آٹھ ستمبر سے رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جاپان کی وزارت خارجہ نے یہ اطلاع دی ہے۔
جاپان نے جولائی کے آخر میں ویتنام اور تھائی لینڈ کے شہریوں کے لیے اسی طرح کی رعایت دی تھی۔ ان ممالک کے شہریوں کو جاپان میں پہنچنے پر سب سے پہلے کورونا وائرس کی جانچ کرانی ہوگی اور 14 روز کے لیے قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔
جاپان کے وزیر خارجہ نے منگل کو بتایا کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے سنگین طور سے متاثر ممالک کی معیشت میں فوری بہتری کے لیے داخلہ پابندیوں میں نرمی ضروری تھی۔